شہید اعتزاز حسن کی چھٹی برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انیمیٹڈ فلم جاری

منگل 7 جنوری 2020 12:13

شہید اعتزاز حسن کی چھٹی برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انیمیٹڈ فلم جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) فلم ساز شرمین عبید چنائے نے 15سالہ شہید اعتزاز حسن کی چھٹی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک مختصر دورانیئے کی انیمیٹڈ فلم جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اعتزاز حسن2014ء کو ہنگو کے سکول میں خود کش حملہ آوروں کو سکول میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے شہید ہوئے تھے ، اس سے قبل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہدایت کار شہزاد رفیق نی2016ء میں ان کی زندگی پر ایک فلم بنائی جسے سینما گھروںکے علاوہ سکول،کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی دکھایا گیااور اب اعتزاز حسن کی چھٹی برسی کے موقع پر شرمین عبید چنائے نے بھی 4 منٹ 19سکینڈ پر مبنی انیمیٹڈ سیریز جاری کی ہے ۔

وقت اشاعت : 07/01/2020 - 12:13:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :