آسکر ایوارڈ کی تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہوگی

جمعرات 9 جنوری 2020 13:12

آسکر ایوارڈ کی تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہوگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تصور کیے جانے والے ’’آسکر ایوارڈز‘‘ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی، تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکی نیٹ ورک ’’اے بی سی‘‘جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہیکی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی، جس کا مقصد وقت کی بچت ہے، اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی تقریب میں کسی سے میزبانی نہ کرائی جائے کیونکہ ہم روایت سے ہٹ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2020 - 13:12:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :