اسٹیج کا اسکرپٹ لکھنے والے بھی معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بنائیں ‘ امانت چن

جس کی بھی آواز سنی جاتی ہے وہ معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراداکرے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2020 14:59

اسٹیج کا اسکرپٹ لکھنے والے بھی معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بنائیں ‘ امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء)نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں جس طرح کے رجحانات فروغ پا رہے ہیں ہمیں ان کی اصلاح کیلئے جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ضرورت ہے ، میں اسٹیج کے لئے لکھنے والوں سے بھی درخواست کرتاہوں کہ وہ معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بنائیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ آج لوگوںکے وسائل نہیں اورجہیز جیسی لعنت کی وجہ سے ہماری بیٹیوں کے گھر وںمیں بیٹھے بیٹھے بال سفید ہو رہے ہیں ، عدم برداشت نے ہر جگہ پنجے گاڑھ لئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور ایسے سینکڑوں ایسے مسائل ہیںجنہیں بیان کیا جا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میں ہر اس شخص سے اپیل کرتا ہوں جس کی آواز سنی جاتی ہے وہ معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراداکرے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ عمل ایک تحریک کی صورت اختیار کر سکتاہے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 14:59:28

Rlated Stars :