معین اختر جیسا فنکار ایک بار ہی پیدا ہوتا ہے، انور مقصود

جمعرات 23 جنوری 2020 12:01

معین اختر جیسا فنکار ایک بار ہی پیدا ہوتا ہے، انور مقصود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) مزاح نگار انور مقصود نے کہا کہ معین اختر جیسا فنکار ایک بار ہی پیدا ہوتا ہے۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پروگرام لوزٹاک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس پروگرام میں معین اختر سے کہا تھا کہ وہ اس پروگرام اپنی طرف سے کھانسنا بھی مت اور اپنی طرف سے سانس لینا بھی گوارا نہ کریں اور 389 اقساط میں معین نے وہی کیا جو سکرپٹ میں لکھا تھا اور یہ کوئی بڑا ایکٹر ہی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سنسر شپ کے سائے تلے تخلیقی کام کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا ’میں فوج کے خلاف بھی بولتا ہوں، میں موجودہ اور گئی گزری حکومتوں کے خلاف بھی بات کرتا ہوں مگر میں جو کہتا ہوں وہ چل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سنسرشپ نہیں بلکہ غیر ذمہ دارانہ رویہ عام ہے۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے لکھ دیتے ہیں یا بات کر دیتے ہیں اور بعد میں انھیں خود پچھتاوا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایسے لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں ہوئے کہا کہ اگر لکھتے لکھتے قلم رک جائے تو اٴْس کے آگے لکھنا نہیں چاہیے۔ اگر آپ وہیں رک گئے تو سب چل سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 12:01:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :