کراچی ایئر پورٹ کی حالت دیکھ کرمہوش حیات برہم

بدقسمتی سے کراچی ائیر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندہ اور بدبو دار تھا، مہوش حیات اگر ہم سیاحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس طرح کی چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر پورٹ منیجرزذمہ دار ہیں، فخرعالم

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:46

کراچی ایئر پورٹ کی حالت دیکھ کرمہوش حیات برہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر ملکی یا بین الاقوامی مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں جس پر انہیں سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتاہے۔ مہوش حیات اس بار پاکستان پہنچنے والے افراد پرٹوائلٹس کے حوالے سے برا تاثر پڑنے سے متعلق فکرمند ہیں۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پبلک ٹوائلٹس کی خراب حالت کی نشاندہی کرتے ہوئے ہر ایک سے اپنے کیے گئے کارنامے کو صاف کرنے کی درخواست کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مہوش نے ٹوائلٹ کی حالت زار پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا بدقسمتی سے کراچی ائر پورٹ پر خواتین کیلئے مختص ٹوائلٹ استعمال کیا، گندا اور بدبو دار حتی کہ لال بیگ بھی نظر آئے۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف مضرصحت ہے بلکہ کیا یہ وہ پہلا تاثر ہے جو ہم یہاں پہنچنے والوں کو دینا چاہتے ہیں ۔اداکارہ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ سب سے زیادہ بنیادی سہولیات ہیں ، اس لیے انہیں صاف رکھیں۔

مہوش کی ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں بیشترسوشل میڈیا صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی ۔اداکار و میزبان فخر عالم نے مہوش سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ان کے ایئر پورٹ منیجرز دنیا کے سامنے اس کے ذمہ دار ہیں۔فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ اگر ہم سیاحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس طرح کی چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے، برائے مہربانی اس جانب بھی توجہ دیںجبکہ بعض نے ان کے ٹویٹ کو پاکستان کی بدنامی کرنا کہتے ہوئے تنقید بھی کی۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 17:46:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :