ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار

اتوار 5 مئی 2013 16:25

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) ہالی ووڈہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم \"دی وولورین \"کا نیا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ایکشن سے بھرپور یہ تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں ،25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 05/05/2013 - 16:25:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :