ہماری شوبز انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں،باؤ اصغر علی

کچھ دیہاڈی باز لوگ شوبز انڈسٹری کو بدنام کر رہے ہیں ان کی پہچان کرنی ہو گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جنوری 2020 11:52

ہماری شوبز انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں،باؤ اصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء) ہماری شوبز انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اس وقت شوبز انڈسٹری میں بہت سے میعاری پروجیکٹ شروع ہو چکے ہیں اس سے ہماری شوبز انڈسٹری کا سورج چمکتا نظر آرہا ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ستر اور اسی کی دہائی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری نے پوری دنیا پر راج کیا اور پھر کچھ ایسا دور بھی گزرہ جب غیر میعار ی فلموں کی وجہ سے پاکستان فلمی صنعت و ثقافت کو نقصان ہوا مگر اب ایک بار پھر معیاری پروجیکٹز کی فلمیں سینما گھروں کی رونق بن رہی ہیں اور مزید شوبز انڈسٹری میں معیار کام شرع ہو چکا ہے اب کچھ دیہاڈی باز لوگ شوبز انڈسٹری کو بدنام کر رہے ہیں اسے لوگوں کی پہچان کر کے ان کو شوبز انڈسٹری سے نکالنا ہو گا،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ آج کے دور میں فلم تجارتی جنس ہی نہیں رہی یہ تفریح اور تعلیم وتربیت اور معاشرتی اصلاحی اور تعمیرو ترقی کا ذریعہ بھی ہے اس لیے اپنی فلموں میں اپنا حقیقی کلچر دیکھانا بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ستر اور اسی کی دہائی میں بننے والی فلموں کا آج بھی دنیا بھر میں طوطی بولتاہے اور اب ایک بار پھر دنیا بھر میں ہماری نئی فلموں،ڈراموں اور گیتوں کو شہر ت حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:52:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :