مجھے پسند نہیں کرتے ہیں تو فالو کرنا چھوڑ دیں ، ثروت گیلانی

بدھ 29 جنوری 2020 12:34

مجھے پسند نہیں کرتے ہیں تو فالو کرنا چھوڑ دیں ، ثروت گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اداکارہ ثروت گیلانی نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔ اداکارہ جو ان دنوں اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ روم میں چھٹیاں منارہی ہیں ، انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر ان کے فولورز نے کافی تنقید کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس حوالے سے ناقدین کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ انہیں پسند نہیں کرتے ہیں تو ان کو فالو کرنا چھوڑ دیںاور دوسروں کی زندگی میں دخل مت دیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ناقدین تھوڑا بڑا ہوجائیں اور دوسروں کو دیکھ کر حسد کرنے کی بجائے خوش ہوناسیکھیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 12:34:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :