اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کا حکم

جمعرات 6 فروری 2020 19:59

اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کا حکم
لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور شہزاد ہمدانی نے اپیل پر سماعت کی۔ اداکارہ میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان شوہر نہیں، نکاح نامہ جھوٹا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عتیق الرحمان نے عدالت کو جھوٹ کے ذریعے گمراہ کیا۔ استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔فیملی کورٹ نے میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح نامہ کو درست قرار دیا تھا۔

وقت اشاعت : 06/02/2020 - 19:59:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :