ڈرامہ سیریل’’ربا مینوں معاف کریں‘‘ کے دو نئے ٹیزر جاری

جمعہ 7 فروری 2020 12:04

ڈرامہ سیریل’’ربا مینوں معاف کریں‘‘ کے دو نئے ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) ڈرامہ سیریل’’ربا مینوں معاف کریں‘‘ کے دو نئے ٹیزر جاری کر دیئے گئے ہیں۔کاشف زمان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کے ٹیزر میں حماد فاروقی،حنا الطاف کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہین جبکہ دوسرے ٹیزر میں جینان حسین روتی دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بچے ان سے کہتے ہیں کہ کیا جنت بھی روتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی حماد فاروقی اور جینان حسین کے رشتے کی تلخیوں پر مبنی ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بینش راجہ،سعد اظہر،کوثر صدیقی شامل ہیں، ڈرامہ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/02/2020 - 12:04:41

Rlated Stars :