نفرت کا خاتمہ محبت اور اخلاق کے ذریعے ہی ممکن ہے ،یہ خوبیاں ہمارے دین اسلام میں موجود ہیں‘ افتخار ٹھاکر

دنیا ہماری اس خوبی کو کمزوری سمجھتی ہے ،تمام مسلمان ممالک اپنے درمیان اتحاد قائم کریں‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 10 فروری 2020 11:44

نفرت کا خاتمہ محبت اور اخلاق کے ذریعے ہی ممکن ہے ،یہ خوبیاں ہمارے دین اسلام میں موجود ہیں‘ افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دنیا میں نفرت کا خاتمہ محبت اور اخلاق کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے اور یہ خوبیاں ہمارے دین اسلام میں موجود ہیں، دنیا ہماری اس خوبی کو کمزوری سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف مسلمان مظالم کا شکار ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں ہی دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔

امت مسلمہ نے اگر دنیا میں سر اٹھا کر چلنا ہے تو تمام مسلمان ممالک کو مضبوط اتحاد کامظاہرہ کرنا ہوگا بصورت دیگر تنہا ہونے کی وجہ سے دشمن اپنے مقاصد حاصل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ امن کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے اور اسلام اور پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 11:44:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :