شہرت نے میرے دماغ خراب نہیں کیا، اس حوالے سے والدہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہوں‘ سجل علی

اپنی بہن صبور علی کے ہمراہ 2011ء میں ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا، نو سال مکمل ہو چکے ہیں ‘ انٹر ویو

جمعرات 13 فروری 2020 12:05

شہرت نے میرے دماغ خراب نہیں کیا، اس حوالے سے والدہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہوں‘ سجل علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ 2011ء میں اپنے بہن صبور علی کے ہمراہ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ہمیں ٹی وی پر کام کرتے ہوئے 9سال مکمل ہو چکے ہیں،شہرت نے میرا دماغ خراب نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہوں۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے بتایا کہ ہمارا پہلا ڈرامہ ’’ محمود آباد کی ملکائیں‘‘تھااور یہ 300اقساط پر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

چند ہی اقساط کے بعد میں توجہ کا مرکز بن گئی اورمیرے تصور میں بھی نہیں تھاکہ مجھے ایسے راتوں رات شہرت مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بے پناہ شہرت ملی ہے لیکن اس نے میرے دماغ کو خراب نہیں کیا، مجھے میری والدہ کی نصیحت آج بھی یاد ہے کہ انسان جتنا مرضی بلندی پر پہنچ جائے اسے واپس زمین پر ہی آنا ہوتا ہے اور میں نے اپنی والدہ کی نصیحت اپنے پلے سے باندھ کر رکھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ میرے پرستار شادی کے حوالے سے جلد خوشخبری سنیں گے ۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 12:05:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :