میڈم نور جہان مجھ پر اپنے فلمائے ہوئے گیت بے حد پسند کرتی تھیں، انجمن

ہفتہ 15 فروری 2020 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ماضی کی مشہور اداکارہ انجمن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میری یہ خوش نصیبی ہے کہ میڈم نور جہان مجھ پر اپنے فلمائے ہوئے گیت بے حد پسند کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

انجمن نے مزید بتایا کہ وجاہت عطرے ایم اشرف مجھے بتایا کرتے تھے کہ جب کوئی گانا ہم میڈم نورجہاں سے گوانے جاتے تو پہلا سوال یہ کیا کرتی تھیں کہ ’اے گانا کِدے تے پکچرائز ہو ریا اے ، تو جب انہیں انجمن کا بتایا جاتا تو وہ بہت خوش ہوا کرتی تھیں۔

انہوں نے مجھے ایک بار دعا دی کہ ’جا انجمن آج توں بعد میری دعا اے جدوں میرا گانا تیرے تے ہووے لوگ مینوں پٴْل جان تینوں یاد رکھن۔ ان کی دعا سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔انجمن کہتی ہیں کہ ان کے دور میں فلمیں چھ چھ ماہ سینیما سے نہیں اترتی تھیں مگر اب دوسرے دن ہی سینیما کی سیٹیں خالی ہو جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:51:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :