میگھن ٹرینر کے والد کار حادثے میں زخمی

اتوار 23 فروری 2020 11:35

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر کے والد گیری ٹرینرسڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میگھن کے نمائندے نے گیری ٹرینر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گیری کو حادثے کے فوری بعد لاس اینجلس کے ہسپتال لے جایا گیاجہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔واضع رہے کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے اپنے والد کے ساتھ ہونے والے اس حادثے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 11:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :