بالی ووڈ فلم”رانجھنا“ کے گانے’تو من شدھی‘کی وڈیوجاری

جمعہ 31 مئی 2013 15:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 31مئی 2013ء) کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم”رانجھنا“کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارشاد کامل کے تحریر کردہ”تو من شدھی“کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کی موسیقی ترتیب دینے والے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے خود اپنی اور صوفی گائیک رابی شیرگل کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔

ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کے بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جس کی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 31/05/2013 - 15:23:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :