فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ4مارچ تک بہاولپور میں جاری رہے گی

مذکورہ فلم میں مہوش حیات، کبریٰ خان، ہمایوں سعید، گوہر رشید، عفت عمر، سہیل احمد، صبا فیصل اوردیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں

بدھ 26 فروری 2020 11:48

فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ4مارچ تک بہاولپور میں جاری رہے گی
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ بہاولپور میں جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم میں مہوش حیات، کبریٰ خان، ہمایوں سعید، گوہر رشید، عفت عمر، سہیل احمد، صبا فیصل اوردیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ فلم کا 70 فی صد کام بہاولپور میں مکمل کیا جائے گا اور یہاں 4 مارچ تک شوٹنگ جاری رہے گی۔

مذکورہ فلم کا سکرپٹ خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، پروڈکشن کی خدمات ہمایوں سعید کی کمپنی سکس سگما نبھا رہی ہے۔یاد رہے کہ ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاوں گی‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 11:48:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :