حقوق نسواں کی حقیقی علمبردار اپنے کام پر توجہ دیتی ہے، قرةالعین بلوچ

جمعرات 5 مارچ 2020 16:17

حقوق نسواں کی حقیقی علمبردار اپنے کام پر توجہ دیتی ہے، قرةالعین بلوچ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) گلوکارہ قرةالعین بلوچ نے کہا ہے کہ حقوق نسواں کی حقیقی علمبردار اپنے کام پر توجہ دیتی ہے اور اپنے ’’حقوق‘‘ کے لیے چیخنے چلانے پر وقت ضائع نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر‘‘ کے اوریجنل سائونڈ ٹریک گانے والی گلوکارہ قرة العین بلوچ حالیہ فیمینزم بحث پر مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کہا کہ حقیقی فیمینسٹ اپنے کام پر توجہ دیتی ہے اور اپنے ’’حقوق‘‘ کے لیے چیخنے چلانے پر وقت ضائع نہیں کرتی۔

وقت اشاعت : 05/03/2020 - 16:17:24

Rlated Stars :