ماڈلنگ،اداکاری میں اپنامنفرد نام اورمقام بنانا چاہتا ہوں، صائم علی

ْمجھے اس فیلڈ میں آنے سے پہلے ہی بہت سی آفرز ہوتی رہتی تھیں،نوآموزماڈل واداکارکی گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2020 13:53

ماڈلنگ،اداکاری میں اپنامنفرد نام اورمقام بنانا چاہتا ہوں، صائم علی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) نوآموزماڈل واداکارصائم علی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ماڈلنگ اوراداکاری میں اپنا منفردنام اورمقام بنائوں،انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارا ڈرامہ،فلم ترقی کررہا ہے اسی طرح دن بہ دن فیشن انڈسٹری بھی کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

صائم علی نے کہا کہ پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ موجود ہے اسکی مثال نہیں ملتی جیسے جیسے نئے چہروں کو مواقع دیے جارہے ہیں،وہ اپنی منفرد شناخت بھی حاصل کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کردار کو اگر سمجھ کر اس کے احساسات خود پر طاری کرلئے جائیں تو کام میں نکھار و خوبصورتی خود بخود پیدا ہوجاتی ہے وہ لوگ کبھی آگے نہیں بڑھ پاتے جو اپنے کام و شخصیت کو سب کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔

صائم علی نے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں آنے سے پہلے ہی بہت سی آفرز ہوتی رہتی تھیں،مجھے محنت پر یقین ہمیشہ سے ہی رہا ہے اور مًیں سمجھتا ہوں کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کے مجھے میرے ہر مقصد میں کامیابیاں ملی ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا ، اچھے سے اچھے کردار کی تلاش میں مصروف رہتا ہوں،کیونکہ میرے چاہنے والوں کی مجھ سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 13:53:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :