میشا شفیع بہادر خاتون ہے، حریم فاروق

پیر 16 مارچ 2020 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ گلوکارہ میشا شفیع ایک بہادر خاتون ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا ، اگر کسی اداکار پر کیس چل رہا ہے تو اسے ایورڈ نہیں ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے اداکاروں میں فریال محمود ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ ان کا احترام کرتی ہیں اور اداکار علی رحمان خان کا شمار بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار مہوش حیات فلم انڈسڑی کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ میں ان کی اداکاری بے مثال تھی۔ سوشل میڈیا بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکو نظم و ضبط پر عملدرآمدکی اشد ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 15:35:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :