محسن عباس حیدر اچھے انسان ہیں ، فہد مصطفی

جمعہ 20 مارچ 2020 20:07

محسن عباس حیدر اچھے انسان ہیں ، فہد مصطفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ محسن عباس حیدر ایک اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے محسن عباس حیدر کے نجی زندگی بارے پوچھے ایک سوال پر کہا کہ انہیں کسی کی ذاتی زندگی میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے کئی ماہ تک اکھٹے کام کیا ہے اور اس دوران گلوکار میں کوئی برائی نہیں دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گلوکار کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل کے ہوتے ہوئے ان کے گھر کھانے پر بھی گئے اور انہوں نے ایسا کچھ محسوس نہٰیں کیا کہ وہ ان دونوں کے بارے میں کوئی منفی رائے دیں کیونکہ اصل حقیقت صرف اللہ جانتے ہیں۔ فہد مصطفی فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 20:07:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :