لوگ بدل جاتے ہیں، حمیمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی

منگل 8 اگست 2023 22:50

لوگ بدل جاتے ہیں، حمیمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2023ء) اداکارہ حمیمہ ملک نے ماضی میں دیئے گئے بیان پر اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی۔کچھ روز قبل اداکارہ حمیمہ ملک نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، اس شو کے میزبانی کے فرائض محسن عباس حیدر انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹاک شو کے دوران حمیمہ ملک نے اداکار محسن عباس حیدر سے بالواسطہ طور پر ماضی میں ادا کئے گئے سخت الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے اگر کبھی زندگی میں آپ کیلئے کچھ غلط یا سخت کہا ہو تو میں اس کیلئے معافی مانگتی ہوں۔ حمیمہ نے محسن کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ میں آن سکرین بولنا چاہتی ہوں کہ وقت بدلتے ہیں، لوگ بدلتے ہیں، اندازِ بیان بدل جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/08/2023 - 22:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :