سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی فلم ’’دادل‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 4 اپریل 2023 12:20

سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی فلم ’’دادل‘‘ کا ٹریلر جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2023ء) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اور اداکار محسن عباس حیدر کی فلم’ ’دادل‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر ا?ئیں گی جبکہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 04/04/2023 - 12:20:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :