حمیمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی

ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کا الزام لگ چکا ہے

بدھ 9 اگست 2023 11:26

حمیمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2023ء) ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے ماضی میں دیئے گئے اپنے ایک بیان پر اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی۔چھ روز قبل اداکارہ حمیمہ ملک نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، اس شو کے میزبانی کے فرائض محسن عباس حیدر انجام دے رہے تھے۔ٹاک شو کے دوران حمیمہ ملک نے اداکار محسن عباس حیدر سے بالواسطہ طور پر ماضی میں ادا کیے گئے سخت الفاظ پر معافی مانگ لی۔

شو کے دوران حمیمہ ملک نے اس بات کی تو وضاحت نہیں کی کہ وہ کس خاص بیان کا حوالہ دے رہی ہیں مگر سوشل میڈیا صارفین نے بھانپ لیا کہ وہ کس بیان پر شرمندگی کا اظہار کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کا الزام لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْس دوران حمیمہ ملک اور اٴْن کی بہن، اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا تھا اور ان کی اہلیہ کا ساتھ دیا تھا۔

حال ہی میں شو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ حمیمہ ملک کا محسن عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اگر کبھی زندگی میں آپ کے لیے کچھ غلط یا سخت کہا ہو تو میں اس کے لیے معافی مانگتی ہوں۔حمیمہ نے محسن کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ میں آن اسکرین بولنا چاہتی ہوں کے وقت بدلتے ہیں، لوگ بدلتے ہیں، اندازِ بیان بدل جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2023 - 11:26:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :