امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا

اتوار 22 مارچ 2020 14:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) معروف امریکی اداکارہ دیبی مزار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ عالمی وبائی مرض کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 55 سالہ دیبی مزار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے مقامی سہولت سینٹر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں بدترین صورتحال سے گزر چکی ہوں۔ واضع رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزار اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں ، جیولیا اور ایویلینا کی ہمراہ 14 دن کے لیے قرنطینہ میں داخل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/03/2020 - 14:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :