اداکارکمل ہاسن کی نئی فلم ’’انڈین2 ‘‘ جون میں ریلیز ہوگی

پیر 8 اپریل 2024 20:38

اداکارکمل ہاسن کی نئی فلم ’’انڈین2 ‘‘ جون میں ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کی نئی فلم انڈین2 کی ریلیز کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میکرز کی طرف سے ایک نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار اپنے آئیکونک کردار سیناپتی کے روپ میں نظر آئے۔پوسٹر کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ نئی ایکشن ڈراما فلم انڈین 2 رواں برس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ فلم کی ریلیز میں کرونا اور پھر شوٹنگ کے دوران چار افراد کی موت کی وجہ سے پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے۔

وقت اشاعت : 08/04/2024 - 20:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :