قوم کو یکجا ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہوگا‘ ہنی شہزادی

بدھ 1 اپریل 2020 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ قوم کو یکجا ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہوگا۔ہنی شہزادی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال اپنی سرگرمیوں کو محدود کرکے گھر والوں کے ہمراہ وقت گزار رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرناک حالات میں پوری قوم کو یکجا ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہوگا۔ ہنی شہزادی نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے بہادری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہنی شہزادی نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کو نئے خون کی ضرورت ہے ویسے ہمارا سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/04/2020 - 22:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :