انسانی غفلت نے فطرت کو تباہ کردیا ہے ، علی ظفر

بدھ 8 اپریل 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) اداکار علی ظفر نے کہاکہ انہوںنے لاک ڈائون کے دوران لاہور کو آلودگی سے پاک دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر لاہور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بڑے عرصے بعد لاہور کو پہلے کی طرح اتنا صاف ستھرا دیکھا ہے کہ وہ دور سے پھولوں کی خوشبو اور تاروں سے بھرا صاف آسمان دیکھ سکتے تھے۔ انہوںنے مزید لکھا کہ انہیں آج اس بات کا احساس ہوا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے، ہم سب انسانوں نے مل کر فطرت کو تباہ کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/04/2020 - 10:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :