اکرم راہی کا نیا صوفی کلام ’’ربامعاف کریں‘‘ ریلیز ہوگیا

ہفتہ 18 اپریل 2020 13:48

اکرم راہی کا نیا صوفی کلام ’’ربامعاف کریں‘‘ ریلیز ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی کا نیا صوفی کلام’’ربا معاف کریں‘‘ ریلیز ہوگیا۔اس نئے ویڈیو سونگ کو گذشتہ روز گلوکار اکرم راہی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس کلام کی شاعری و کمپوزیشن اکرم راہی نے خود ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک سہیل عباس نے ترتیب دیا ہے۔

اس کی ویڈیو ڈائریکشن عمار اکرم نے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران اکرم راہی نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا موزی وباء کرونا سے بچائو کے لیئے اپنے رب کے حضور کھڑی ہوچکی ہے اور اپنے گناہوں کی طلبگار ہے کیونکہ انہیں پتہ چل چکاہے کہ یہ وباء اللہ کی جانب سے آئی ہے اور اسی کی مرضی سے واپس جائے گی ۔اکرم راہی نے مذیدکہاکہ ہم سب کو بھی اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیئے تاکہ ہم اس وباء سے چھٹکارہ پاسکیں۔اکرم راہی نے مذید کہاکہ ’’ربا معاف کریں‘‘ بھی اسی معافی کا حصہ ہے جو سب مانگ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2020 - 13:48:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :