ہمایوں سعید گھر کے دہی کے شوقین نکلے، گھر پر جمے دہی کی تصویر شیئر کردی

’اللہ ہم سب کو ہر قسم کی بٴْرائی سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے ، ٹوئٹ

ہفتہ 25 اپریل 2020 13:55

ہمایوں سعید گھر کے دہی کے شوقین نکلے، گھر پر جمے دہی کی تصویر شیئر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) پاکستان ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر گھر کے دہی کی تعریف کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق رمضان کی پہلی سحری کا اہتمام اہلیانِ اسلام نے مختلف کھانوں سے کیا تھا، ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی پہلی سحری کی پسندیدہ غذا کی تعریف کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گھر میں تیار کیے جانے والے دہی کی تصویر شیئر کی، اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں گھر کا دہی مٹی کے روایتی برتن میں رکھا ہوا ہے۔اداکار نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو رمضان کریم کی پہلی سحری مبارک ہو۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’ویسے گھر کا دہی ذائقے دار اور کمال ہوتا ہے۔

‘ہمایوں سعید کے اِس ٹوئٹ پر اٴْن کے مداحوں نے جواب دے کر گھر کے دہی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ویسے مٹی کے برتن کا آئیڈیا بھی کمال کا ہے۔‘ایک صار ف نے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ گھر کے دہی کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں نے بھی گھر میں دہی تیار کیا ہے اور وہ بہت مزیدار ہے۔‘اِس کے علاوہ ہمایوں سعید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں تمام مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد بھی پیش کی۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ سب کو ایک خوش، بابرکت اور محفوظ رمضان مبارک ہو۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی بٴْرائی سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے ‘آمین۔
وقت اشاعت : 25/04/2020 - 13:55:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :