دپیکا دوبارہ شاہ رخ کی ہیروئن بننے کیلئے تیار

جمعہ 26 جولائی 2013 14:27

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26جولائی 2013ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ نئی فلم چنائے ایکسپریس میں جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں۔ قبل ازیں اداکارہ دپیکا 2007 کے دوران فلم اوم شانتی او م میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ اب دوسری بار دپیکا شاہ رخ کی ہیروئن بن رہی ہیں۔ اوم شانتی اوم کو بھی شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا اب چنائے ایکسپریس بھی گوری خان ہی پروڈیوس کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اوم شانتی اوم کو ہدایتکارہ فرح خان نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ چنائے ایکسپریس کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں۔ میوزک وشال شیکھر کا ہے۔ فلم میں ارجن رام پال بھی اہم کردار میں جلوہ گرہورہے ہیں۔ دپیکا پڈوکون کی اس فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔ چنائی ایکسپرس کے ڈائیلاگ پروموز بھی شائقین کے لیے جاری کردیے گئے ہیں۔ فلم کی ریلیز کے حوالے ایک نئی تبدیلی کی گئی ہے یہ فلم اب رواں سال 8 اگست کی بجائے 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/07/2013 - 14:27:13

Rlated Stars :