ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام جیوندے وسدے لوگ میں وفاقی وزراء کی آن لائن شرکت

ہفتہ 30 مئی 2020 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام جیوندے وسدے لوگ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ،وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ پروینسسز صاحبزادہ محبوب احمد سلطان،لیبارٹری ٹیکنیشن وحید الحمید اور ترجما ن حکومت پنجاب برائے کورونا پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کی بذریعہ آن لائن شرکت، میزبان آ شر ندیم اور مدثر قدیر تھے۔

پروگرام کے آ غاز میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کورونا وباء کے دوران کیے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومتی ایس و پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔ وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب احمد سلطان نے ٹائیگر فورس اور احساس امداد پروگرام پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے ان پروگراموں کو عوام کی فلاح و بہبود سے تعبیر کیا، ان کا کہنا تھا سب کو مل کر اجتماعی دعا کرنی چاہیے کہ اس وباء کا جلد خاتمہ ہو ،اس دوران اپنی گفتگو میں لیبارٹری ٹیکنیشن وحید الحمید نے قرطینہ سنٹرزمیں موجود مریضوں کے بلڈ سمپلنگ کے طریقہ کار اور مریضوں کے ساتھ گزارے لمحات سامعین سے شیئر کیے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتامی مراحل میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کورونا پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے کرونا وباء کے حوالے سے نئی دوائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دوائی کو پلمانالوجسٹ کی ہدایت پر استعمال کیا جانا ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں قرطینہ سنٹرزمیں موجود مریضوں کو ان کے عزیزواقارب سے ملایا گیا، اس حوالے سے حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھا گیا تاکہ تندرست لوگوں میں وائرس ٹرانسفر نہ ہوسکے ،پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر ،نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 15:22:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :