وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں،میگھا

میری لگن اورجدوجہد نے مجھے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ہمت دی،ایکٹر ،سنگر،ہوسٹ و سوشل ورکرکی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 جون 2020 11:12

وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں،میگھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2020ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایکٹر ،سنگر ،ٹی ہوسٹ و سوشل ورکز میگھا نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا کواپنا پروفیشن بنانے کی ٹھانی توکچھ مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

(جاری ہے)

لیکن میری لگن اورجدوجہد نے مجھے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ہمت دی، میری ثابت قدمی کا بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ اس وقت میں جہاں فیشن ورلڈ میں بہت سے نمایاں کام کررہی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ میں نے ثابت قدمی سے اپنا کام کیا اوربہت جلد مجھے کامیابی کی سیڑھی پرقدم رکھنے کا موقع ملا اور کامیابیا ں میرا مقدر بنتی گئیں اور آج گلوکاری ،اداکارہ اور ٹی وی کے بہت سے پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ اپنے یوٹیوب چینل میگھا آفیشل پر بھی مسلسل سونگ اور انٹرٹینمٹ ویڈیو کی اپلوڈنگ کا کام جاری ہے جسے بے پنا ہ مقبولت حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2020 - 11:12:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :