ْعدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل’’یہ دل میرا‘‘ میں میر فاروق زمان کے کردار کا تجربہ شیئر کر دیا

جمعہ 12 جون 2020 15:03

ْعدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل’’یہ دل میرا‘‘ میں میر فاروق زمان کے کردار کا تجربہ شیئر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل’’یہ دل میرا‘‘ میںمیر فاروق زمان کے کردار کا تجربہ شیئر کر دیا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ کردار حساس اور منفی ہونے کے ساتھ ان کے لیے مشکل بھی تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کردار کو نبھانے کا تجربہ اچھا رہا اور اس سے بھی زیادہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کے کوم کو پسند کیا گیا جس پر وہ شائقین کے شکر گزار ہیں۔ ڈرامے کے ہدایت کار احسان تالش تھے جبکہ اس کی کاسٹ میں احد رضا میر، سجل علی، زرنش خان ، میرا سیٹھی، عدنان صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

وقت اشاعت : 12/06/2020 - 15:03:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :