گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا

سابق شوہر ذہنی مریض ہے بچوں پر تشدد کرتا ہے‘ سابق شوہر کے پاس روزگار بھی نہیں ہے اور نہ ہی کچھ کماتا ہے‘گلوکارہ

جمعہ 19 جون 2020 11:42

گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا، عدالت بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے باقاعدہ رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سے خلع لے چکی ہوں۔

سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا۔ سابق شوہر ذہنی مریض ہے بچوں پر تشدد کرتا ہے۔ سابق شوہر کے پاس روزگار بھی نہیں ہے اور نہ ہی کچھ کماتا ہے ۔گلوکارہ نے درخواست میں مزید کہا کہ بچوں کی بہتر پرورش ماں کرسکتی ہے۔ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ادکارہ صنم ماروی نے بارہ سال ازاوجی زندگی کے بعد حامد خاں سے دو ماہ قبل خلع لی تھی۔
وقت اشاعت : 19/06/2020 - 11:42:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :