اچھے موضوعات فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ دور بدل چکا ہے لوگ نئے اور اچھوتے موضوعات پر بننے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘اچھی فلمیں بنیں گی تو لوگ سنیما پر ضرور آئیں گے‘ جلد ایک ہارر فلم بناؤں گا ، ” میں ہوں شاہد آفریدی“ کی کامیابی کے بعد مستقبل کی فلموں کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں‘ ہمایوں سعید

جمعرات 12 ستمبر 2013 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12ستمبر 2013ء ) ٹیلی ویژن کے معروف ادکار اور فلموں کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار ہمایوں سعید نے اپنی فلم” میں شاہد آفریدی ہوں“ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد مستقبل میں فلم بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اچھے موضوعات ہی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اب دور بدل چکا ہے لوگ نئے اور اچھوتے موضوعات پر بننے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں فلم بینوں کی سوچ میں تبدیلی نے ہمارے حوصلہ بلند کردیے ہیں۔

اچھی فلمیں بنیں گی تو لوگ سنیما پر ضرور آئیں گے، ان دنوں نوجوان ڈائریکٹر بہت محنت اور لگن سے کام کرکے فلم انڈسٹری کا اعتماد بحال کرنے میں مصروف ہیں، انھوں نے کہا وہ جلد ایک ہارر فلم شروع کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں جس کی ہدایت کار مرینہ خان ہوں گی یہ ایک دلچسپ اور عمدہ فلم ہوگی جب کہ کامیڈی فلم بنانے کے لیے بھی سوچ بچار جاری ہے پاکستانی فلموں کی کامیابی سے بہت جلد پاکستانی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا
وقت اشاعت : 12/09/2013 - 14:02:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :