فلم ساز یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا

پیر 22 جون 2020 13:05

فلم ساز یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2020ء) معروف اداکار، فلم ساز و پروڈیوسر یاسر نواز، ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔وبا کی تشخیص کے بعد جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور جوڑا تقریبا 20 دن تک قرنطینہ میں رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔

ندایاسر نے 15 جون کو ہی اپنے مداحوں کو اپنے ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری بتادی تھی اور وہ اسی دن سے ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو بھی کرتی دکھائی دیں۔تاہم انہوں نے یاسر نواز کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا مگر اب یاسر نواز نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازما عطیہ کردیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر بلڈ پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

یاسر نواز نے بتایا کہ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت اور دوسرا منفی آیا اور وہ انہوں نے قرنطینہ میں احتیاط کے ساتھ اچھے دن گزارے اور اب وہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کا کوئی مداح کورونا سے صحت یاب ہوچکا ہے تو وہ اپنا بلڈ پلازما عطیہ کرکے دوسرے بیمار مریضوں کو صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرے۔
وقت اشاعت : 22/06/2020 - 13:05:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :