معروف اداکارہ،ماڈل و اینکر ماہم بٹ کے گھر آتشزدگی،اداکارہ محفوظ،سامان جل کر تباہ

ہفتہ 18 جولائی 2020 23:13

معروف اداکارہ،ماڈل و اینکر ماہم بٹ کے گھر آتشزدگی،اداکارہ محفوظ،سامان جل کر تباہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) معروف اداکارہ ،ماڈل واینکر ماہم بٹ کے گھر آتشزدگی،اداکارہ محفوظ ،گھرکا سارا سامان جل کر تباہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات اداکارہ ماہم بٹ کے گھر رات 12 بجے سے 1.30 کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس پر انہوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جو ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد آئے اس دوران گھر کا سارا سامان جل کر خاک ہوچکاتھا۔

ماہم بٹ کا کہنا تھا کہ آگ واپڈا والوں کی غلطی کی وجہ سے لگی ہمارے علاقے کا ٹرانسفارمر کافی عرصے سے خراب تھا اور مسئلہ بناہواتھا جس کی واپڈا کو تحریری اطلاع دی ہوئی تھی مگر انہوں نے اسے ٹھیک کرنے یا تبدیل کرنے کی زحمت نہیں کی تھی۔گذشتہ رات بھی جب لائٹ جانے کے بعد دوبارہ آئی تو ہائی وولٹیج آنے کی وجہ سے خراب ٹرانسفارمر میں خرابی پیداہوئی جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اور آگ نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کے ایک گھنٹہ تاخیرمیں آنے کی وجہ سے گھر سارا جل کر خاک ہوگیا۔ماہم بٹ نے کہاکہ اس آگ کے دوران خاص بات یہ ہوئی کہ گھر کا سارا سامان جل گیا مگر ایک کمرے میں موجود قرآن پاک اس آتشزدگی سے بالکل محفوظ رہے جو کہ اللہ کا خاص کرم ہے اس آتشزدگی میں سب گھر والے بھی محفوظ رہے اس نقصان پر شوبز سے وابستہ افراد نے ماہم بٹ سے اظہار افسوس کیا اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 18/07/2020 - 23:13:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :