عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’’سونیا‘‘ کی ایک جھلک شیئر کردی

پیر 20 جولائی 2020 14:37

عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’’سونیا‘‘ کی ایک جھلک شیئر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’’سونیا‘‘ کی ایک جھلک شیئر کردی۔ انہوں نے نئے گانے کی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کیریئر کی شروعات میں ان کا سفر آسان نہیں رہا اور انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ اپنے تمام مداحوں کے انہیں سپورٹ کرنے پر شکرگزارہیں۔

(جاری ہے)

عاصم اظہر نے کہا کہ اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس مشکل سفر میں ان کی مدد کی، ساتھ دیا۔انہیں ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور ان کے گانوں کو سراہا۔

وقت اشاعت : 20/07/2020 - 14:37:54

Rlated Stars :