صاحبہ کا شادی کی54 ویں سالگرہ پر اپنے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 23 جولائی 2020 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) ادکارہ صاحبہ نے شوہر افضل خان کی54ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے افضل خان المعروف جان ریمبو ان کی زندگی میں شامل ہوئے ہیں ان کی زندگی پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صاحبہ نے ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے افضل خان کو اپنی زندگی کا اصل ہیرو قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ اللہ پاک انہیں بے شمار خوشیوں اور صحت والی زندگی نصیب فرمائے۔

وقت اشاعت : 23/07/2020 - 12:55:56

Rlated Stars :