ڈرامہ ’’پیار کے صدقے‘‘ کی شوٹنگ سے ایک ماہ قبل میرے والد انتقال کرگئے تھے ،یمنی زیدی کا انکشاف

منگل 28 جولائی 2020 10:20

ڈرامہ ’’پیار کے صدقے‘‘ کی شوٹنگ سے ایک ماہ قبل میرے والد انتقال کرگئے تھے ،یمنی زیدی کا انکشاف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) اداکارہ یمنی زیدی نے انکشاف نے کہاکہ ڈرامہ ’’پیار کے صدقے‘‘ شروع کرنے سے ایک ماہ قبل والد کا انتقال ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا اس ڈرامے کی شوٹنگ سے ایک ماہ قبل ان کے والد انتقال کرگئے تھے اور ان کے لئے اس وقت ایسے کردار کو کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ وہ اس وقت ذہنی طور پر بہت پریشان تھیں لیکن رب العزت نے انہیں اتنی ہمت دی کہ انہوںنے ماہ جبیں کے کردار سے مکمل انصاف کرنے کی کوشش کی ۔ یاد رہے اداکارہ اس ڈرامے میں ماہ جبیں کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین مین بہت پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 28/07/2020 - 10:20:04

Rlated Stars :