عدنان صدیقی نے اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کر دیں

منگل 4 اگست 2020 11:20

عدنان صدیقی نے اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) اداکار عدنان صدیقی نے اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کر دیں۔ انہوں نے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کہتے تھے کہ جہاں انسان کا بچپن گزرا ہو وہ اس جگہ کو کبھی بھول نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی بات کی ا ب سمجھ آئی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے بچپن کی باتیں اور جگہ کو کبھی بھی نہیںبھول سکتا۔عدنان صدیقی ڈرامہ سیریل’’یہ دل میرا‘‘ میں دکھائی دیئے اور ان دنوں وہ گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘ میں نظر آرہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/08/2020 - 11:20:17

Rlated Stars :