موسیٰ خان عید الاضحی کی تعطیلات کے بعددوبارہ سے اپنی فلم ’’ یاریاں ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے

فلم کی شوٹنگ ان دنوں پنجاب کے مختلف خوبصورت علاقوں میں کی جارہی ہے ،ہدایتکار ی کے فرائض ظہیر یاسین سر انجام دے رہے ہیں

منگل 4 اگست 2020 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) نامور اداکارموسیٰ خان عید الاضحی کی تعطیلات کے بعددوبارہ اپنی فلم ’’ یاریاں ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے ۔فلم کی شوٹنگ ان دنوں پنجاب کے مختلف خوبصورت علاقوں میں کی جارہی ہے ۔فلم کے ہدایتکار ظہیر یاسین ہیں ۔ میوزیکل لو سٹوری فلم ’’یاریاں ‘‘میں موسی خان کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موسیٰ خان نے کہا کہ ہدایتکار ظہیر یاسین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ظہیر یاسین ایک سینئر اورمنجھے ہوئے ہدایتکار ہیں ،مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،میری یہ پہلی پنجابی فلم ہے اور ظہیر یاسین سے مجھے پنجابی فلم کا موڈ ڈائیلاگ کا اتار چڑھائو فٹ ورک سمجھنے اورسیکھنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’یاریاں ‘‘ عام ڈگر سے ہٹ کرایک رومانٹک لو سٹوری اور میوزیکل پنجابی فلم ہے ۔فلم میں عبدالوھاب رومی ،شہرل زیا ،آ منہ ملک ،شفقت چیمہ ،طوبا،حنا خان، سجاد خان،کومل ،یاسمین، ممتازکان سمیت دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 18:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :