حدیقہ کیانی کو پرانے دنوںکی یاد ستانے لگی

جمعہ 7 اگست 2020 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) گلوکارہ حدیقہ کیانی کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔ انہوں نے چھت پر پڑی چارپائی پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کتنے اچھے دن تھے پرانا شہر اور ٹھنڈی ہوا۔

(جاری ہے)

حدیقہ کیانی نے حال ہی میں ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گانا گیا جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

وقت اشاعت : 07/08/2020 - 23:45:31