حلیمہ سلطان نے ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی

ہفتہ 8 اگست 2020 11:28

حلیمہ سلطان نے ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجک نے جیز کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا۔ایک خصوصی انٹرویو میں اسرا بلجک نے کہا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک جیز کے ساتھ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جیز کے متعلق میں نے کافی تعریف سنی ہے۔اسرا بلجک نے کہا کہ ان تعریفوں کی ہی وجہ سے میں نے جیز کی برینڈ ایمبیسڈر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیز کے ساتھ میری کیمپین جلد آنیوالی ہے جو عوام کو پسند آئیگی۔

وقت اشاعت : 08/08/2020 - 11:28:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :