'تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو' ترک اداکاراسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دٴْنیا پرپھٹ پڑے

اسلامی دنیا کہاں ہے اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2023 12:12

'تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو' ترک اداکاراسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دٴْنیا پرپھٹ پڑے
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2023ء) عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال ا?ل نے اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد خاموش دنیا سے سوال کیا ہے۔خاموش عالمی برادری اور اسلامی ریاستوں کے لیے جلال نے انسٹاگرام پر غزہ کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ترکی میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا 'اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بیمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بیگناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔جلال آل نے لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہی خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں کہاں ہیں اقوام متحدہ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ ترک اداکار نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گی کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہی
وقت اشاعت : 19/10/2023 - 12:12:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :