انگین آلتان نے مجھے ویڈیو کال کی تھی، لیکن میں نے نہیں اٹھائی: انوشے اشرف

بدھ 10 جنوری 2024 23:04

انگین آلتان نے مجھے ویڈیو کال کی تھی، لیکن میں نے نہیں اٹھائی: انوشے اشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ مقبول ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے انگین آلتان نے مجھے ویڈیو کال کی لیکن میں نے نہیں اٹھائی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہاکہ ایک بار ترکی میں موجود میرے ایک دوست مراد جو کہ اداکار انگین آلتان کا پڑوسی بھی ہے، کو پاکستان میں ترک اداکار کے حوالے سے پائے جانے والے جنون کے بارے میں بتایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مراد ہی وہ شخص تھا جس نے انگین کو میرے بارے میں بتایا اور عید کے دن ویڈیو کال کا اہتمام کیا، لیکن یوگا میں مصروف ہونے کی وجہ سے انگین آلتان یعنی ارطغرل غازی کی ویڈیو کال مِس کردی، جس کے بعد مراد نے انگین آلتان کے ہمراہ عید مبارک کا خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا۔اداکارہ نے کہا کہ موبائل سائلنٹ پر ہونے کی وجہ سے میں انگین آلتان کی ویڈیو کال اٴْٹھا نہیں سکی جس کا مجھے بہت افسوس رہے گا۔
وقت اشاعت : 10/01/2024 - 23:04:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :