پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کل اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 10 اگست 2020 12:34

پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کل اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی آج اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حدیقہ کیانی 11اگست 1974 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اوربطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995 میں ریلیز ہوا۔

(جاری ہے)

حدیقہ کیانی اردو،پشتو اور پنجابی زبان میں کئی گانے گا چکی ہیں حدیقہ کیانی رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سینٹر میں بھی گا چکی ہے۔حدیقہ کیانی نے ایدھی فائونڈیشن سے 2005 میں زلزلے میں بچ جانے والا ایک بچہ گود لیا۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 12:34:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :