سونیا حسین نے ملالہ کو سائنسدان بنا دیا

جمعہ 3 نومبر 2023 21:53

سونیا حسین نے ملالہ کو سائنسدان بنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) معروف اداکارہ سونیا حسین ملالہ کو سائنسدان کہنے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں سونیا حسین وسیم بادامی کے ہمراہ شعیب اختر کے شو میں شریک ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دورانِ شو شعیب اختر نے سونیا سے سوال کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان، ملالہ یوسفزئی اور عبد الستار ایدھی ان میں سے کون سا پاکستان سائنسدان نوبل انعام یافتہ ہی سوال کے جواب میں اداکارہ نے فورا سے کہا کہ ملالہ یوسفزئی جس پر شعیب اختر کہنے لگے کہ اس جواب کے بعد تو آپ میزبان ندا یاسر سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/11/2023 - 21:53:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :