اداکار زیک ایفرون فلم ’’تھری مین اینڈ اے بے بی‘‘ کی ریمیک میں کام کریں گے

منگل 11 اگست 2020 10:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ہالی وڈ اداکار زیک ایفرون فلم ’’تھری مین اینڈ اے بے بی‘‘ کی ریمیک میں کام کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم ’’تھری مین اینڈ اے بے بی‘‘ 1987 میں ریلیزکی گئی تھی جس نے 100ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھاجس کے بعد 1990میں اس کا پہلا سیکوئیل بنایا گیا۔ڈزنی پروڈکشنز کے ذرائع کے مطابق فلم کے ریمیک کا سکرپٹ ول ریچل لکھ رہے ہیں جبکہ ہدایتکار کا انتخاب ابھی حتمی نہیں کیا گیا۔زیک ایفرون دزنی کے ساتھ ایک دہائی قبل ’’ہائی سٹریٹ میوزیکل‘‘فلمی سلسلے میں کام کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2020 - 10:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :