فلک بٹ یوم آزادی غریب بچوں کے ساتھ منائیں گی

اپنے بچوں کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ان غریب اور نادار بچوں کی خوشیوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے تاکہ ان کے دلوں سے احساس محرومی ختم ہوسکے

جمعرات 13 اگست 2020 12:10

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) معروف ماڈل،ہوسٹ و اداکارہ فلک بٹ یو م آزادی غریب بچوں کے ساتھ منائیں گی۔ایک ملاقات کے دوران فلک بٹ نے بتایاکہ اس یوم آزادی کو انہوں نے غریب بچوں کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ آج کا سارا دن ان بچوں کے ساتھ گزاریں گی ان کے ساتھ جھنڈیاں شئیر کرینگی ۔

(جاری ہے)

فلک بٹ نے کہاکہ عید ہو،یا یوم آزادی اصل خوشی تو ان بچوں کی ہوتی ہیں جنہیں یہ جی بھرکر انجوائے کرتے ہیں مگر ان خوشیوں سے محروم رہنے والے بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کے والدین وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو کچھ خریدکردینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور وہ اس دن کی خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں اس لیئے میں نے ان بچوں کے ہمراہ پورا د ن گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلک بٹ نے مذید کہاکہ ہم سب کو اپنی اور اپنے بچوں کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ان غریب اور نادار بچوں کی خوشیوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے تاکہ ان کے دلوں سے احساس محرومی ختم ہوسکے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 12:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :